کراچی ایئرپورٹ سے 2 ماہ میں 2339 مسافر آف لوڈ، 3363 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے۔
امیگریشن ذرائع کےمطابق یومیہ 39 افراد آف لوڈ ہوئے،ڈی پورٹ پاکستانی کی یومیہ اوسط 57 تک جا پہنچی،آف لوڈنگ اور بےدخلی کا تناسب ماضی کےحساب سے بہت زیادہ ہے،سال 2023 میں 3991 پاکستانی کراچی ایئرپورٹ سے آف لوڈ کیےگئے،2024 میں یہ تعداد 5016 تھی۔ اسی طرح 2023 میں 15503 پاکستانی مختلف ملکوں سے نکالے گئے،سال 2024 میں مختلف ملکوں سے پاکستانی ڈی پورٹیز کی تعداد 17094 تھی۔
پاکستانیوں کی کشتیوں میں یورپ سمگلنگ میں حادثات کی وجہ سےپاکستان میں کافی سختی کی گئی، لاہور، اسلام آباد،سیالکوٹ، ملتان،فیصل آباد،کوئٹہ ایئرپورٹ سےبھی شہریوں کو آف لوڈ کیا جا رہا ہے، کئی ملکوں سے بےدخل کیےگئے پاکستانی بڑے شہروں میں بھی پہنچانے جارہے ہیں۔