انٹربینک میں پاکستانی روپے کی قدر میں ایک بار پھر کمی ہوگئی، امریکی ڈالر 48 پیسے مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو امریکی کرنسی کی قدر میں 48 پیسے (0.17 فیصد) اضافہ ہوگیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 280.57 روپے پر آگئی۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/ga33fPkTxi#SBPExchangeRate pic.twitter.com/3kEYPE2xN0
— SBP (@StateBank_Pak) October 27, 2023
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کئی روز بعد کمی ہوگئی، امریکی کرنسی کے نرخ 50 پیسے کمی کمی سے 281.50 روپے ہوگئے۔
واضح رہے کہ کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی گولڈمین ساچز نے روپے کی قدر میں بہتری کو قلیل مدت قرار دیدیا۔
پاکستانی روپے کی قدر پر ریٹنگ ایجنسی گولڈمین ساچز نے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ روپے کی قدر میں بہتری قلیل مدت کیلئے ہے۔
بلوم برگ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی الیکشن قریب آئیں گے، فنانسنگ کے خطرات کے سبب روپے کی قدر کم اور ڈالر مہنگا ہوگا۔
عالمی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں قلیل مدت کی بہتری انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی مالی سپورٹ کی وجہ سے آئی ہے، روپے کی قدر میں قلیل المدت بہتری کی وجہ باہمی مالی سپورٹ بھی ہے۔