گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔
کراچی نمائش چورنگی پر میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری نے کہا شہرمیں ڈمپروں کے نیچے کچلنے والوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ کسی کو اجازت نہیں کوئی شہری کو ڈمپر کے نیچے کچلا جائے ، جو لوگ جاں بحق ہوگئے ان کےلواحقین کو120 گز کا پلاٹ دیا جائے گا۔
نے کہا کہ گورنرسندھ مصطفی عامر کیس سب کی آنکھیں کھول دینےکیلئے کافی ہے۔ کسی مافیا کے سرغنہ کو منشیات بیچنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ کراچی روشنیوں کا شہرہے،مجرموں کا شہرنہیں بننے دیں گے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہماری سرحدوں کو کمزورکرنے کی سازش ہورہی ہے، پورا ملک افواج پاکستان اور استحکام پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا، پاکستان کو معاشی اور معاشرتی استحکام دینا ہے، غلطی کرنے کی گنجائش کسی کے پاس نہیں بچی۔