لاہور کے علاقے میں مناواں میں معذور رکشہ ڈرائیور پر ٹریفک وارڈن کے تشدد کی ویڈیو وائر ل ہونے کے بعد پولیس نے ڈرائیور اور ٹریفک وارڈن دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔
ٹریفک پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیورنے چالان ہونے پررکشہ لیکربھاگنے کی کوشش کی اورٹریفک وارڈن کو ہٹ کرکے نیچے گرایا ۔ جس کے بعد ٹریفک وارڈن نے معذور رکشہ ڈرائیور پرتشدد کیا۔ جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ۔۔سی ٹی اولاہورنے ٹریفک وارڈن کو معطل کردیا ہے جبکہ رکشہ ڈرائیوراور ٹریفک وارڈن کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔