آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بہاولپور چھاؤنی کا دورہ کیا جس دوران سپہ سالار کو بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی پہلوؤں سے آگاہ کیاگیا ، آرمی چیف نے فوجی دستوں کی غیر متزلزل لگن، بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فوجی دستوں کی غیر متزلزل لگن، بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سخت تربیت ایک سپاہی کی پیشہ ورانہ ترقی کا بنیادی ستون ہے، جدید جنگی چیلنجز پر قابو پانے کیلئے پاک فوج اپنی صلاحتیں برقرار رکھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا افتتاح کیا، مقصد طبی تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جنگی تیاری کو آگے بڑھانا ہے۔
جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا سے بھی ملاقات کی ، سپہ سالار نے ملک کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی و ترقی کے فوج کے عزم دہرایا۔
جنرل عاصم منیر نے تلقین کرتے ہوئے کہا کہ طلبا بھرپور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کریں، طلبا قومی ترقی میں بامعنی حصہ ڈالنے کیلئے ضروری مہارت حاصل کریں ۔
آرمی چیف نے پاکستان کے مستقبل کی تعمیرمیں نوجوانوں کے اہم کردار کی تعریف کی جبکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو تقویت دینےکے اقدامات کیلئےفوج کی حمایت کا اعادہ بھی کیا ۔