جامعہ دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں خود کش حملے میں شہید ہونے والے مولانا حامد الحق سمیت تین افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا
نماز جنازہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ادا کی گئی،نمازجنازہ میں جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق، افغان قونصل جنرل اورسابق گورنر کے پی غلام علی سمیت مختلف جماعتوں کے رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خودکش دھماکے میں سات افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہوئے تھے،خودکش حملےکامقدمہ درج کر لیاگیا،مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی مردان میں نامعلوم ملزمان کےخلاف درج کیاگیا،مقدمےمیں انسدادِدہشت گردی،قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی کی جانب سےخودکش بمبارکی شناخت میں عوام سے مدد کی اپیل کی گئی ہے،اطلاع دینے والےکے لیے 5 لاکھ روپےانعام کا اعلان رکھا گیا ہے۔