چکوال کے قریب نیلہ دلہہ انٹرچینج کے قریب مسافربس کھائی میں جاگری،حادثے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کےمطابق موٹروے ایم ٹو نیلہ دلہہ کےقریب مسافربس حادثےکا شکار ہوئی،زخمی 3 مسافر دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے،،15 معمولی زخمی مسافروں کوطبی امداد دی جارہی ہے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال شفٹ کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا،بس کراچی سے سوات جارہی تھی جس میں 43 مسافرسوار تھے۔