صدر مملکت آصف علی زرداری نے ابوظہبی کے ولی عہد کو نشان پاکستان سے نواز دیا۔
اسلام آباد کے ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کو نشان پاکستان سے نوازا۔
اس تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی شرکت کی جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔
تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔
یہ اعزاز پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے تعلقات اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے اعتراف میں دیا گیا۔