اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے لیےمتحدہ عرب امارات نے بلوچستان کےطالبِ علموں کے لیے سکالرشپ کا اعلان کیاجس میں بلوچستان کےمختلف اضلاغ سے طلباء کو تحریری امتحانات کے بعد منتحب کیا گیا۔
منتخب کیےگئے 25 طالبِ علموں میں 5 طالبات بھی شامل ہیں،سکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء متحدہ عرب امارت کےبہترین تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کریں گے۔
اس سکالرشپ کامقصد پاکستان بالخصوص بلوچستان کےنوجوانوں کو عالمی سطح پرتعلیم حاصل کرنے کےمواقع فراہم کرنا ہے۔
سکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء و طلبات نے اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے پر حکومت پاکستان ، متحدہ عرب امارات اور پاک فوج کاشکریہ ادا کیا۔
انکا کہنا تھا کہ یہ سکالرشپ انکے تعلیمی سفر میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور وہ اس موقع سےمستفید ہو کے اپنے ملک اور صوبے کا نام روشن کریں گے ۔