لاہور ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔
لاہورہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف ایک اوردرخواست پرسماعت ہوئی،جسٹس فاروق حیدرنے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی درخواست پرسماعت کی،درخواست میں مؤقف اپنایاگیا ہےکہ پیکا بل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اورصحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایا گیا، پیکا ترمیمی بل کی منظوری سے آئین میں دیا گیا آزادیٔ اظہارشدیدمتاثر ہوگا۔
درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ پیکاایکٹ میں ترمیم کےذریعےفیک انفارمیشن پر3برس قیداورجرمانےکی سزاہے،ماضی میں بھی پیکاکوخاموش ہتھیارکےطوراستعمال کیاجاتارہا۔