انگلینڈ کے کاؤنٹی آکسفورڈ شائر کے بلینہیم پیلس سے چوروں نے خالص سونے سے بنا ٹوائلٹ چوری کر لیا۔ جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں ایک ارب ستر کروڑ روپے بنتی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق چوروں نے 98 کلو گرام وزنی سونے کا ٹوائلٹ 5 منٹ کے اندر اندر چوری کیا۔ چوری کے الزام میں 3 ملزموں کو عدالت میں پیش کیا گیا جنہوں نے جرم ماننے سے انکار کردیا۔
ٹوائلٹ کو 2019 میں ایک نمائش کے دوران چرایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان ہتھوڑوں سے محل کے دروازے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور ٹوائلٹ چرا کا ساتھ لے گئے۔