آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے گروپ بی میں آج آسٹریلیا کی ٹیم جنوبی افریقا سے ٹکرائے گی۔
دونوں ٹیموں کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دن دوبجے شروع ہوگا،آسٹریلیا نے پہلے میچ میں انگلینڈ کو شکست دی ،جنوبی افریقا نے افغانستان کو ہراکر پہلی کامیابی حاصل کررکھی ہے۔
جڑواں شہروں میں بارش میچ متاثر ہونے کا خطرہ ہے، جس کے باعث جنوبی افریقہ اور آسڑیلیا کا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن بھی متاثر ہونے کا خطرہ ہے،پاکستان ٹیم کی آج اسلام آباد کلب گراؤنڈ پریکٹس شیڈولڈ ہے۔