وزیراعظم شہباز شریف نے 24 سے 25 فروری کو آذربائیجان کا سرکاری دورہ کیا جہاں ان کا استقبال آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے زگلبا پیلس میں کیا دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر الہام علیوف نے اہم معاہدوں پر دستخط کے لیے اپریل میں دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی ہےجبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں استحکام اور ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا، اورمختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے جمہوریہ آذربائیجان کی ایکسپورٹ ایجنسی کے بزنس فورم میں شرکت کی اور دوطرفہ تجارت کے فروغ اور مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا ہے انہوں نے ترجیحی تجارتی معاہدے اور ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے نفاذ پر روشنی ڈالی اور اس حوالے سے کیے گئے اقدامات کا ذکر کیا۔
پاکستان میں آذربائیجان پاکستان چیمبر آف کامرس کا افتتاح 12 فروری کو کیا گیا جسے دونوں ممالک کے اقتصادی تعاون کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیا گیااقوام متحدہ اور او آئی سی میں دونوں ممالک کے فعال تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پر آذربائیجان کے اصولی موقف کی تعریف کی۔
وزیراعظم اور صدر علیوف نے مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ دورے کے دوران وزیراعظم نے یادگارِ فتح کا دورہ کیا اور پھول چڑھائے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات اور یکجہتی کا اظہار ہوا۔