وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ آذربائیجان کو جلد جے ایف سیون ٹین تھنڈر کی پہلی کھیپ دی جائے گی ۔
سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہناتھا کہ اس کے بعد مشترکہ پروڈکشن بھی ہو سکتی ہے ، صدر آذربائیجان نے کہا تھا پاکستان میں دو ارب ڈالرسرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ۔ اب یہ معاملہ آخری مراحل میں ہے ۔ الہام حیدر علیوف اپریل میں پاکستان آئیں گے تو معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ صدرآذربائیجان سے ہائی ویز کی تعمیر پر بھی بات ہوئی ہے۔
مزید تفصیلات کیلئے پروگرام دیکھیئے: