وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، دبئی اور واشنگٹن سے ہوکر آیا ہوں سب سے ملاقات ہوئی اوورسیز پاکستانیوں میں کوئی ناراضی نہیں۔ روشن ڈیجیٹل اکاوٹ میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم نے گروتھ کو تسلسل کے ساتھ آگے لے کر جانا ہے، بجٹ کاپر اسیس ہم نےٹیک آف کردیاہے، ایف بی آر کی اصلاحات پر بھی کام کیا جارہا ہے۔ معاشی لحاظ سے ہم آگے جارہے ہیں۔
محمداورنگزیب نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ملک کوپرائیوٹ سیکٹر نے آگے لے کرجانا ہے، ہم نے پرائیوٹ سیکٹر کو سپورٹ کرنا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیکس نظام میں بہتری آئی۔ پورٹ پرانسانی مداخلت کی کمی پرکام کیاجس سےبہتری آئی۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ملک کی ترسیلات زر35ملین تک پہنچ چکی ہیں، تعمیراتی انڈسٹری کی سپورٹ کےلئے کام کررہےہیں مگر سٹہ بازی ریئل اسٹیٹ میں نہیں چلنےدیں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ کہا امید ہے کہ تنخواہ دار طبقہ پر بوجھ کم کیا جائے گا۔
پاک بھارت میچ سے متعلق محمداورنگزیب نے کہا کہ ہماری سپورٹ پاکستانی ٹیم کےساتھ ہے، کھلاڑی جم کر اور کھل کرکھیلیں، ہماری نیک خواہشات قومی ٹیم کے ساتھ ہیں۔
وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ملک میں معاشی استحکام آ چکا ہے۔ کرنسی مستحکم ہے ۔ پالیسی ریٹ کم ہوا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ اچھے مقام پر کھڑی ہے اور معاشی اشاریے درست سمت میں ہیں۔
تنخواہوں اور پنشن کی قبل ازوقت ادائیگی کا اعلان
دوسری جانب خیبرپختونخواحکومت نے 2 ہفتہ وار تعطیلات کے باعث سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی یکم مارچ کے بجائے 28فروری کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اورریٹائرڈملازمین کو ماہ جنوری کی پنشن کی ادائیگی یکم مارچ کو ہونی ہے، تاہم یکم اور 2 مارچ (ہفتہ اور اتوار) ہفتہ وار تعطیلات ہونے کے باعث یہ ادائیگی 28فروری کو کی جارہی ہے۔