پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے دبئی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم پوری طرح تیار ہے ، مجھے لگتا ہے کہ ٹیم فارم میں ہے ، اوپر نیچے چیزیں ہو جاتی ہیں ، مجھے یقین ہے پاکستان ضرور جیتے گا۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کا کہناتھا کہ پاکستان جیت جائے یہی بڑا انعام ہے ، پاکستان ہارے یا جیتے ہم ان کے ساتھ ہیں ۔ ترانے سے متعلق بات کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہناتھا کہ ترانہ بجنے کا معاملہ آئی سی سی کا مسئلہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم نے بھارت کے 22 ماہی گیر رہا کر دیئے ہیں ۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا سب بڑاے میچ کل دبئی میں دوپہر دو بجے کھیلا جائے گا ۔