پشاور ہائی کورٹ نے پشاور پولیس لائن حملے میں ملوث سہولت کار ملزم امتیاز کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے کے مطابق ملزم امتیاز (عرف تورہ شپہ) نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔
عدالت نے فیصلے میں تحریر کیا کہ ملزم اپنی بے گناہی ثابت نہ کرسکا۔
پولیس لائن دھماکے میں 86 قیمتیں جانیں ضائع ہوئی ہیں جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے۔
درخواست گزار کا تعلق افغانستان سے ہے اور درخواست گزار کے فیملی ممبران کا تعلق بھی کلعدم تنظیموں سے رہا ہے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ملزم کو رہا کیا گیا تو ایسی سرگرمیوں میں دوبارہ ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔