اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی کامعاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے بھی ججز سینیارٹی لسٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار نےججزکی سینیارٹی لسٹ کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی،صدر ہائیکورٹ بارریاست علی آزاد نےآرٹیکل ایک سو چوراسی تین کےتحت درخواست دائرکی،جس میں مؤقف اختیارکیاگیا ہےکہ صدر کو آرٹیکل دو سو کی شق ایک کے تحت ججز کے تبادلے کے لامحدود اختیارات حاصل نہیں ہیں۔
درخواست میں مزیدکہاگیا ہےکہ مفادعامہ کےبغیرکسی جج کو ایک ہائیکورٹ سےدوسری میں ٹرانسفر نہیں کیاجاسکتا،اس سےقبل اسلام آباد ہائیکورٹ کےپانچ ججزبھی اس معاملےپرسپریم کورٹ میں درخواست دائر کرچکے ہیں۔