خیبرپختونخوا حکومت نے نگران دور میں بھرتی تمام ملازمین کو برطرف کردیا، اعلامیہ جاری کردیا گیا، تمام اداروں کو 30 روز میں عملدرآمد رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے نگران دور حکومت میں بھرتی تمام ملازمین کو برطرف کردیا، باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں نگران دور حکومت میں بھرتی تمام ملازمین کو برطرف کردیا گیا، محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے ملازمین کی برطرفی کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق نگران دور حکومت میں بھرتی تمام ملازمین کو فارغ کیا جائے۔ ان ملازمین کو 22 جنوری 2022ء سے 29 فروری 2023ء میں بھرتی کیا گیا تھا۔
اعلامیے میں حکم نامے پر مقررہ مدت میں ہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام ادارے 30 روز کے اندر اعلامیے پر عملدرآمد کرکے رپورٹ بھجوائیں۔