پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب کی کیرئبین پریمئیر لیگ ( سی پی ایل ) میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔
صائم ایوب نے اتوار کو ٹرینیڈاڈ میں گیانا ایمیزون واریئرز اور بارباڈوس رائلز کے درمیان کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے میچ میں اپنی غیر معمولی بیٹنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے صائم ایوب نے اوپنر کے طور پر کریز سنبھالی لیکن انہیں مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے ساتھی گڈاکیش موتی 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، تاہم، 21 سالہ نوجوان نے ہمت نہیں ہاری اور شائی ہوپ کے ساتھ 98 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔
صائم نے ایک شاندار اننگ کھیلی اور صرف 35 گیندوں پر 58 رنز بنائے، ان کی اننگ میں 6 طاقتور چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔
Saim Ayub doing the business at the start of the innings 😳#CPL23 #BRvGAW #CricketPlayedLouder #BiggestPartyInSport pic.twitter.com/qko8A7WlUu
— CPL T20 (@CPL) September 10, 2023
ہوپ نے بھی 40 گیندوں پر 50 رنز کی ایک کمپوزڈ اننگز کھیلی اور 181 رنز کا ہدف دینے میں اپنی ٹیم کی مدد کی۔
بارباڈوس رائلز 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں صرف 178 رنز بنا سکی۔
رائلز کی جانب سے لاری ایونز سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی رہے جنہوں نے 27 گیندوں پر 44 رنز بنائے، روومین پاول نے بھی تباہ کن اننگ کھیلی اور صرف 19 گیندوں پر 39 رنز بنائے لیکن ان کی دلیرانہ کوشش ان کی ٹیم کو فتح دلانے کے لیے کافی نہیں تھی۔
اگرچہ ہوپ اور صائم دونوں اپنی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی تھے لیکن قومی کرکٹر نے اپنی غیر معمولی کارکردگی کی بدولت پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرنباگو نائٹ رائڈر کے خلاف کھیلے جانے والے میچ بھی صائم ایوب نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمنکار کرایا تھا۔
🇬🇾 @SaimAyub7 smashes the ball all over Queens Park Oval for the Guyana Amazon Warriors vs Trinbago Knight Riders in the CPL 2023 in Trinidad.#CPL23 #TKRvGAW #BiggestPartyInSport #CricketPlayedLouder pic.twitter.com/8qMZ9cL2vB
— CPL T20 (@CPL) September 7, 2023
صائم ایوب نے ٹرنباگو نائٹ رائڈر کے خلاف 43 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی اور وہ میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔