پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
پی ٹی آئی کے رہنما اکمل باری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بائیس مارچ کو قانون اور آئین کے مطابق جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پر امن جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی، ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی ہے مگر درخواست پر جواب نہیں دیا گیا پی ٹی آئی متعدد بار مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت مانگ چکی ہے مگر اجازت نہیں دی گئی۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت مینار پاکستان میں بائیس مارچ کو جلسے کی اجازت دے۔