پاکستان کی مقامی صرافہ اور عالمی مارکیٹ میں سال 2025 کے آغاز کے بعد مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے اور تین لاکھ روپے سے تجاوز کر چکاہے تاہم آج ایک مرتبہ پھر سے سونا ایک ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہو گیاہے ۔
مقامی صرافہ بازاروں میں جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار روپے ہو گئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 64 ہزار 917 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 2953 ڈالر کی بلند ترین سطح پر آ گئی۔