لیبیا اوریونان میں مسلسل کشتی حادثوں میں متعدد پاکستانیوں کی ہلاکت کےبعدوزیراعظم کی ہدایت پرایف آئی اے نے ائیر پورٹس پر پنجاب کے چند اضلاع کے مخصوص شہروں کے جوانوں کی پروفائلنگ شروع کردی۔
ایف آئی کے حکام کےمطابق منڈی بہاءالدین،سیالکوٹ اورگوجرانوالہ کےنوجوانوں کی پروفائلنگ شروع کر دی گئی ہے،پہلی بار،وزٹ ویزایاسفرکامعقول جوازنہ دینےوالےنوجوانوں کوآف لوڈکیاجائےگا،دوسرے ملک جاکریورپ میں غائب ہونےکاشبہ ہوگاوہ بھی آف لوڈ ہوں گے۔
دوسری جانب ایف آئی اے کی ملک بھر میں انسانی اسمگلرز کیخلاف کارروائی جاری ہیں،ایف آئی اےنے افغان شہریوں کوجعلی پاکستانی پاسپورٹ پراٹلی بھجوانےمیں ملوث2ایجنٹ گرفتار کرلیا ہے۔