پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی آئی ایس پی آر ) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائینسز ( لمز ) کے طلباء و طالبات سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق جمعہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی لمز یونیورسٹی لاہور کے طلبا کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی جس کے دوران انہوں نے طلبہ اور اساتذہ کے سوالات اور تحفظات کے تفصیلی جوابات دیئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس موقع پر سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر طلبہ کے ساتھ گفتگو بھی کی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے آئی بی اے یونیورسٹی کراچی کا دورہ کیا تھا اور طلباء سے ملاقات کی تھی جسے طلباء نے کافی سراہا اور خصوصی نشست کے اہتمام پر شکریہ بھی ادا کیا تھا۔