گوجرانوالہ میں ایمن آباد کے قریب اسٹیل مل میں پگھلاہوا لوہا مزدوروں پر گرگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں 4 مزدو جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ حادثہ بوائلرکا توازن بگڑنے کےباعث پیش آیا۔
حادثے میں جھلسنے والے دو مزدوروں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق بوائلر کا توازن بگڑنے سے حادثہ پیش آیا۔