وزیر اعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ روانہ ہوگئے۔ صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔
وزیراعظم کو دورے کی دعوت ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے دی تھی ۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، عطااللہ تارڑ اور طارق فاطمی بھی دورے پر شہبازشریف کے ساتھ ہیں ۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کے علاوہ کئی دیگر ملاقاتیں بھی وزیراعظم کے دورہ کے شیڈول کا حصہ ہیں۔