لاہور میں دولہا کی گاڑی کے پیچھے گاڑی لگانے پر جھگڑا، قریبی رشتے دار کی فائرنگ سے خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ سندر کے علاقے میں پیش آیا۔ شادی کی تقریب کے دوران دولہا کی گاڑی کے پیچھے گاڑی لگانے پر جھگڑا ہوا اور غلام مرتضیٰ گروپ نے ٹی ایل پی رہنما نواز گڈو کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کی زد میں آکر نواز گڈو ، ان کی اہلیہ ، بیٹا ، بھائی اورگن مین شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونیوالوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ سندر میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔