قصور میں رائیونڈ روڈ پر کھارا موڑ کے قریب مسافروین نالے میں جاگری۔
حادثے میں ایک ہی خاندان کے ا8 افراد موقع پرجاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق حادثہ ڈرائیور کونیند آنے کے باعث پیش آیا۔
لاشوں اورزخمیوں کو نالے سے نکال کراسپتال منتقل کردیا گیا۔ وین میں موجود افراد شادی میں شرکت کے بعد قصور واپس آرہے تھے۔