ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں پچیس کروڑ سترلاکھ ڈالرکی بڑی کمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں پچیس کروڑ سترلاکھ ڈالرکی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ملک کے مجموعی ذخائر بارہ ارب پینسٹھ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالررہ گئے۔
مرکزی بینک کےمطابق مرکزی بینک کےڈالرڈپازٹس بائیس کروڑڈالرکم ہوکرسات ارب انچاس کروڑ چالیس لاکھ ڈالررہ گئے جبکہ بینکوں کےڈالر ڈپازٹس چارکروڑڈالرکم ہوکرپانچ ارب سولہ کروڑڈالرکی سطح پرآگئے۔