اوکاڑہ کے علاقے تھانہ سٹی دیپالپور کی حدود میں چوک قائداعظم میں 11 سالہ حسیب قمر کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔
مقتول حسیب قمر کے قتل میں ملوث سگی ممانی اور اس کا دیور ملوث نکلے۔ خاتون ملزمہ کو ساتھی ملزم کیساتھ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ دیپالپور پولیس کے مطابق کرائم سین یونٹ کو نعش کے قریب شواہد ملیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے قتل کے بعد بچے کی نعش کو دیوار کے ساتھ لٹکا کر خودکشی کا ڈارامہ رچایا تھا۔