وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور میں الیکٹرک بسوں اور ماڈل بس سٹاپ کا افتتاح کردیا ۔
27 الیکٹرک بسیں آج سے لاہور کی سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی جبکہ یہ بسیں گرین ٹائون تا ریلوے سٹیشن روٹس پر چلیں گی اور بس کا کرایہ بیس روپے ہوگا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے افتتاح کے موقع پر بس میں سفر کیا اور مسافروں سے گفتگو بھی کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے تحفظ کیلئے بسوں میں کیمرے لگوائے ہیں اور کنٹرول روم بسوں میں ہراسانی کے واقعات پر چوبیس گھنٹے نظر رکھے گا۔
الیکڑک بسوں میں طلبہ، خصوصی افراد اور سینئر سیٹزن مفت سفر کرسکیں گے جبکہ وائی فائی، چارجنگ پورٹ، سی سی ٹی وی کیمرہ اور خصوصی افراد کیلئےالگ سیٹیں مختص ہونگی۔
بسوں کی چارجنگ کیلئے گرین ٹاؤن میں تیس کنال پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ بس ٹرمینل بنایا گیا ہے۔