لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں رات کو تیز آندھی اور بارش نے گرمی کی شدت کم کردی۔
محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کےمختلف مقامات پر آندھی،جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش اورچند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے،مری،گلیات،راولپنڈی میں تیزہواؤں کےساتھ بارش اورژالہ باری کا امکان ہے،چترال،دیر،سوات اورایبٹ آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اورژالہ باری کا امکان ہے۔
دوسری جانب مانسہرہ،ہری پور،کوہستان،شانگلہ، بونیرمیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، ژالہ باری کی توقع ہے،مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ،ہنگو، لکی مروت میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش، ژالہ باری کا امکان ہے۔
باجوڑ،مہمند،کرک، خیبر، پشاور میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش اورژالہ باری کا امکان ہے،اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین،گجرات میں تیزہواؤں کےساتھ بارش ژالہ باری کا امکان ہے،گوجرانوالہ،حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اورژالہ باری کی توقع ہے۔
لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے،
ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خوشاب،سرگودھا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ژالہ باری کا امکان متوقع ہے۔
میانوالی،ڈی جی خان اورگردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، ژالہ باری کی توقع ہے سکھر، گھوٹگی، شکارپور،جیکب آباد،لاڑکانہ میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے،شہید بینظیر آباد، خیرپوراور گردونواح میں تیز ہواؤں اور بارش کی توقع ہے