کراچی کے علاقے گلشن حدید میں حیدرآباد سے کراچی آنے والی مسافر بس الٹ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ گلشن حدید میں سمندر بابا لنک روڈ کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ بس میں 21 افراد سوار تھے۔
حادثے میں مرنے والوں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہے۔ حادثے میں زخمی ہونےوالوں کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔