اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کروادی گئی ۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو کہ تقریبا آدھا گھنٹہ جاری رہی ، 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سزا کے بعد بانی اور بشریٰ بی بی کی یہ تیسری ملاقات تھی، ملاقات میں زیر سماعت مقدمات،صحت کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔