فخر زمان کو آئی سی سی کے قوانین کے تحت زیادہ اوورز تک میدان سے باہر رہنے کے باعث اوپننگ کرنے سے روک دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان فیلڈنگ کے دوران گرنے سے کمر کی تکلیف کا شکار ہو ئے تھے جس کے باعث وہ گراونڈ سے باہر چلے گئے اور ان کی جگہ فہیم اشرف نے فیلڈنگ کی ، فیلڈنگ کے دوران بیشتر اوورز باہر رہنے پر آئی سی سی قوانین کے تحت فخر زمان اننگز کے بیس منٹ تک بیٹنگ نہیں کر سکیں گے ۔