چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے میچ کے پہلے ہی اوور میں فخر زمان کمر میں تکلیف کی وجہ سے میدان سے باہر چلے گئے۔
شاہین شاہ آفریدی کے اوور میں فخر زمان باؤنڈر پر جاتی گیند کو روکنے کیلئے دوڑے تاہم باؤنڈری کے قریب گر کر انہوں نے گیند روک لی۔
فخر زمان نے گیند ساتھی فیلڈر کو دی اور اپنی جگہ متبادل کھلاڑی کو بھیجنے کا اشارہ کیا۔
فخر زمان اپنی کمر کا نچلا حصہ پکڑ کر میدان سے باہر چلے گئے اور اشتہاری بورڈ سے لگ کر بیٹھ گئے۔
ٹیم کے فزیو نے فخر زمان کے پاس آکر ان سے صورتحال معلوم کی اور انہیں ساتھ لے کر ڈریسنگ روم کی طرف چلے گئے، تاحال یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ ان کی حالت کیسی ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہے، گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔