بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار رنز مکمل کر لیے۔
بھارت کے تجربہ کار بیٹر ویرات کوہلی اپنے آئیڈیل سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیز ترین 13,000 ون ڈے رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
Fastest to 13000 ODI runs.
— BCCI (@BCCI) September 11, 2023
Take a bow, @imVkohli 🙌🙌#TeamIndia pic.twitter.com/UOT6HsJRB2
34 سالہ کھلاڑی نے پیر کو آر پریماداسا اسٹیڈیم کولمبو میں پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میں سپر 4 مرحلے کے اہم میچ کے دوران اپنی 267 ویں اننگ میں یہ تاریخی کارنامہ سرانجام دیا۔
13000 ODI runs and counting for 👑 Kohli
— BCCI (@BCCI) September 11, 2023
He also brings up his 47th ODI CENTURY 👏👏#TeamIndia pic.twitter.com/ePKxTWUTzn
کوہلی نے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان کے خلاف 94 گیندوں پر 122 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور ٹیم کے بڑے ہدف میں اہم کردار ادا کیا۔
خیال رہے کہ بھارت کے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے 321 ون ڈے اننگز میں اس سنگ میل کو عبور کیا تھا۔
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے 341 ، سری لنکا کے سابق پلیئرز کمار سنگاکارا اور ستنھ جے سوریا نے باالترتیب 363 اور 416 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔
یاد رہے کہ مجموعی طور پر کوہلی ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔