وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہاہے کہ اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہے ہیں، منتیں ہورہی ہیں کہ مجھے نکالو، آج وفاق میں نوازشریف کی حکومت ہے اورپنجاب میں بھی نوازشریف کی بیٹی کی حکومت ہے، طلبا کو 30 ہزار اسکالر شپس دی ہیں، اسکالر شپس کو بڑھا کر اب 50ہزار کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نارووال سے سوال کرناچاہتی ہوں،ایک سال بعد نواز شریف نے پاکستان کو مشکلات سے نکالا کہ نہیں؟ دنیا دیکھ لے،سن لے،نارووال کے عوام نے گواہی دے دی کہ نواز شریف نے ایک سال میں ملک کو مشکلات سے نکال لیا، وزیراعلیٰ بننے کے بعد 12ماہ بعد میرا پہلا عوامی اجتماع ہے جو نارووال میں ہے، نارووال احسن اقبال کی پہچان اور احسن اقبال نارووال کی پہنچان ہیں، ایک سال ہونے والا ہے، ابھی 10باقی ہیں، کیا وزیراعلیٰ کی کارکردگی سے خوش ہو؟
انہوں نے کہا کہ میں نے 5سال کا انتظار نہیں کیا، 5سال بعد یہ نہیں کہتی کہ میں نے کچھ نہیں کیا، سب کچھ پچھلے کر گئے، میں ایک سال بعد اپنی کارکردگی لے کر عوام کے پاس آئی، اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہے ہیں، منتیں ہورہی ہیں کہ مجھے نکالو، آج وفاق میں نوازشریف کی حکومت ہے اورپنجاب میں بھی نوازشریف کی بیٹی کی حکومت ہے، مخالفین ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچا گئے تھے، انتظار میں تھے کہ کب ملک ڈیفالٹ کرتا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کے دور میں بجلی سستی تھی، مہنگائی کم تھی، نوازشریف کے دور میں دہشت گردی ختم ہو گئی تھی، پی ٹی آئی دور میں لوڈشیڈنگ عروج پر تھی، پی ٹی آئی دور میں دہشت گردی واپس آ گئی تھی، پنجاب میں پنکی اور گوگی کی کرپشن عروج پر تھی، بانی کے دور میں 38فیصد مہنگائی تھی ، آج 5سے6فیصد پر آچکی ہے، آج پنجاب میں روٹی 12سے13روپے کی ہے، کہاں گئیں وہ باتیں کہ معیشت ڈوب گئی؟ آج معیشت ٹیک آف کر چکی ہے، آج پنجاب کی گلیاں، محلے،شہر صاف ہو رہے ہیں، ہیلی کاپٹر سےجلسہ گاہ کے مناظردیکھ کر آنکھوں پر یقین نہیں آیا، جلسےمیں آنے سےپہلے مختلف شاہراہوں کے منصوبوں کا افتتاح کرکے آئی ہوں۔
مریم نواز شریف کا کہناتھا کہ نارووال شکر گڑھ 36کلو میٹر روڈ ایک سال سے کم عرصے میں بنائی، نارووال سرکلر روڈ 7کلومیٹر ایک ارب روپے میں بن رہی ہے، آج صرف وعدے اور اعلانات لے کر نہیں آئی، آج میں اپنے وعدے اور اعلانات وفا کرکے آئی ہوں، اپنا گھر اسکیم کے تحت زمین رکھنے والوں کو قرض دے رہے ہیں، کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو اربوں روپے دے چکے ہیں، کسانوں نے کسان کارڈ کے ذریعے 50ارب روپے کے بیج، کھاد،دیگر اشیاء خریدیں، 60ہزار معذور افراد کو ہمت کارڈ دیئے، 50ہزار اقلیتی خاندانوں کو ہر 3ماہ بعد وظیفہ دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1250بی ایچ یو کو ری ویمپ کیا، لوگوں کو 2ماہ کی ادویات گھر کی دیلیز پر مل رہی ہیں، پاکستان کی تاریخ کا پہلا نوازشریف اسپتال تعمیر ہو رہا ہے، موبائل اسپتال ہرگلی،محلے میں جا کر لاکھوں افراد کا علاج کر رہے ہیں، طلبا کو 30 ہزار اسکالر شپس دی ہیں، اسکالر شپس کو بڑھا کر اب 50ہزار کر رہے ہیں، لیپ ٹاپ اسکیم شروع کرنے جا رہے ہیں، ایک جماعت نے نوجوان نوجوان کی رٹ لگائی ہوئی تھی، آج اُن نے اپنے بچے باہر،قوم کے بچے جیلوں میں ہیں، اپنے بچے خوشیاں منارہے ہیں، قوم کے بچے عدالتوں اور جیلوں کے چکر لگا رہے ہیں۔