عقاب کو ایک بار پھر انتخابات کی فضا میں اڑان کی اجازت مل گئی،الیکشن کمیشن نے آئی پی پی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
استحکام پاکستان پارٹی عقاب کے نشان کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی۔الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔
آئی پی پی نے الیکشن کمیشن سے بیٹ، چڑیا اور عقاب میں سے ایک انتخابی نشان مانگا تھا،الیکشن کمیشن کےفیصلے میں کہا گیا کہ بیٹ اور چڑیا کے انتخابی نشان پہلے ہی سیاسی جماعتوں کو الاٹ ہو چکے ہیں۔عقاب کا نشان الاٹ کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے جو کسی سیاسی جماعت کے پاس نہیں تھا۔
#ElectionCommission has officially allotted 'eagle' as the election symbol to #IPP🗳️🦅
— SAMAA TV (@SAMAATV) October 26, 2023
🗂️ Previously, 'bat,' 'sparrow,' and 'eagle' were options#SamaaTV #IPP #ElectionSymbol #GeneralElection #AleemKhan pic.twitter.com/uGSoj4wrHj
عقاب کا نشان پہلے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف مرحوم کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے پاس تھا،الیکشن کمیشن نے 13اکتوبرکو آل پاکستان مسلم لیگ سے عقاب کا نشان واپس لے کر اس کا نام سیاسی جماعتوں کی فہرست سے بھی خارج کردیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے قراردیا تھا کہ آل پاکستان مسلم لیگ آئندہ بطور سیاسی جماعت انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گی۔