قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا معیشت بحال ہوتی ہوئی نظرآرہی ہے،عوام کومزید ریلیف ملنے کی امید ہے،تعمیراتی کام پھر سے شروع ہوگئے ہیں،شہبازشریف کی محنت اورجانفشانی کا عالمی مالیاتی ادارے بھی اعتراف کررہے ہیں۔
صدرن لیگ نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بہاولپور، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، لیہ، ڈی جی خان، راجن پورکے ایم پی ایز کی ملاقات کی ہے،
ارکان پنجاب اسمبلی سےگفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ترقی کا تسلسل نہ ٹوٹتا تو ملک کہیں آگے ہوتا۔وقت نے ثابت کردیا۔مخالفین کو بغض،حسد،بدتمیزی اوربدتہذیبی کے سوا کچھ نہیں آتا
سابق وزیراعظم کا کہنا تھاترقی کا تسلسل نہ ٹوٹتا تو ملک خطے اور دنیا میں کہیں آگے ہوتا، عوام کو تکلیفیں نہ جھیلنا پڑتیں۔