نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا یکم نومبر کے بعد گرفتار افغان باشندوں کو ہولڈنگ سنٹر میں رکھا جائیگا،صوبوں میں ہولڈنگ سنٹرز بنا دئیے گئے ہیں۔
وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو نکالنے کا پلان مکمل ہو چکا،واپسی کےمعاملے پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔بچوں اور خواتین کو انتہائی احترام سے رکھا جائیگا،واپس جانے والے زیادہ سے زیادہ پچاس ہزار روپے لے جا سکتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا جعلی شناختی بنانے والوں کو بھی سزائیں دی جائیگی۔ غیر قانونی جائیدادیں بھی ضبط ہونگی،جبکہ سہولت فراہم کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛افغان عبوری حکومت کو مہاجرین کی واپسی پراعتماد میں لیاہے،ترجمان دفترخارجہ
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہےکہ افغان عبوری حکومت کو مہاجرین کی واپسی پراعتماد میں لیا ہے، غیرقانونی تارکین وطن کو واپس بھجوانے کا فیصلہ قانون کے مطابق کیا ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم افغان حکام کےساتھ مکمل رابطے میں ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کی سیکیورٹی اور معیشت کی خاطر فیصلہ کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دوست ملک نےافغان شہریوں کو اپنے ملک لے جانے کیلئے درخواست کی ہے،وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد ان کو بھجوایا جائے گا۔ مزید کہا کہ جو لوگ پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق سزا مقرر ہے۔
افغان پناہ گزینوں کی آبادکاری کے لیے برطانیہ روانگی سلسلہ آج سے شروع ہوگا
افغان پناہ گزینوں کی آبادکاری کے لیے برطانیہ روانگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا۔ پہلی چارٹرڈ پرواز دوسوتیس افغان پناہ گزینوں کو لے کر اسلام آباد سے برطانیہ روانہ ہوگی۔
اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پرانتظامات مکمل کرلیے گئے۔افغان پناہ گزینوں کے انخلاء کیلئے ایئربس تین سو تیس چارٹرڈ طیارے آپریٹ ہوں گے،خصوصی چارٹرڈ پروازیں برطانیہ سے اسلام آباد پہنچیں گی جن کی گراونڈ ہینڈلنگ قومی ایئرلائن کرے گی۔
2 ہزار سے زائد افغان پناہ گزینوں کا انخلا بارہ خصوصی چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے کیا جائے گا۔ ائیر بس تین سو تیس طیارہ ہفتے میں ایک دفعہ اسلام آباد سے آپریٹ ہوگا۔ انخلا کا آپریشن دسمبر تک جاری رہے گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق برطانیہ صرف انہی افغانیوں کو ہی پروازیں فراہم کررہا ہےجو آبادکاری اسکیم کا حصہ ہیں،اسکیم میں شامل اور سفر کیلئے کلیئر افغانیوں کیلئے مخصوص پروازوں میں سیٹیں مختص ہیں، اسکیم میں شامل اورسفرکیلئے کلیئر افغانیوں کیلئے مخصوص پروازوں میں سیٹیں مختص ہیں،وہ افغان باشندے جو آباد کاری اسکیم کا حصہ نہیں وہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا سفرنہ کریں ۔
افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ روانگی سے متلعق پاکستان میں برطانیہ کےسفارتخانے کی وضاحت
اس سے قبل افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ روانگی سے متلعق پاکستان میں برطانیہ کے سفارتخانے کی وضاحت سامنے آئی ہے، پاکستان میں برطانیہ کے سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہےکہ برطانیہ صرف ان افغانیوں کو ہی پروازیں فراہم کررہا ہے جو آبادکاری اسکیم کا حصہ ہیں،اسکیم میں شامل اور سفر کیلئے کلیئر افغانیوں کیلئے مخصوص پروازوں میں سیٹیں مختص ہیں۔
ترجمان نے مزیدکہاکہ وہ افغان باشندے جو آباد کاری اسکیم کا حصہ نہیں وہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا سفرنہ کریں۔
غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے پاکستان چھوڑنے میں صرف 5 دن باقی
غیر قانونی طور پرمقیم تمام غیرملکیوں کو پاکستان چھوڑنے میں صرف پانچ دن باقی رہ گئے،اب تک 72 ہزار سے زائد افغان پناہ گزین وطن واپس جاچکے ہیں۔
پاکستان میں مقیم غیر قانونی باشندوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اکتیس اکتوبر کے بعد کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو مزید ایک دن کی بھی مہلت فراہم نہ کرنے کا حتمی فیصلہ ہوچکا ہے۔
اکتیس اکتوبر کے بعد غیرقانونی افراد کے انخلا کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کا اعلان کردیا۔ غیر قانونی افراد کو پاکستان نہ چھوڑنے کی صورت میں گرفتاری اور ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اکتوبر کو 4239 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے25
حتمی وارننگ ملنے کے بعد 25 اکتوبر کو مزید 4 ہزار 239 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔ افغانستان روانگی کے لیے 112 گاڑیوں میں 230 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے،اب تک کل 72 ہزار 219 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔