مصر نے غزہ کی تعمیر نوکا نیا منصوبہ پیش کردیا،تعمیرنومیں فلسطینیوں کوغزہ چھوڑنےپرمجبورنہیں کیاجائےگا۔
عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق مصر نےتجویز دی ہےکہ غزہ کےاندرمحفوظ علاقےقائم کیےجائیں گے،محفوظ علاقوں میں فلسطینی عارضی طور پر رہ سکیں گے، مصر سمیت بین الاقوامی تعمیراتی ادارے بنیادی ڈھانچےکو بنانے کا کام کریں گے۔
یورپی سفارتکاروں،سعودیہ،قطراورمتحدہ عرب امارات سےتبادلہ خیال کیا،تعمیرنوکےلیےفنڈزکےحصول کےعالمی کانفرنس کاانعقادکیاجائےگا،ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے 20 لاکھ فلسطینیوں کوعلاقہ چھوڑنے کاکہا، ٹرمپ منصوبے کے تحت فلسطینیوں کوواپسی کی اجازت نہیں تھی۔
خیال رہےکہ امریکی صدر کے منصوبے پر بین الاقوامی سطح پرتنقید ہوئی،عالمی سطح پراسےجبری بے دخلی اورجنگی جرم قرار دیا،مصر، اردن اور دیگر عرب ممالک نے ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کیا۔