محکمہ موسمیات کے مطابق آج متعدد شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات بونیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ شانگلہ، مانسہرہ، کرم، بٹگرام، ڈی آئی خان، وزیر ستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، بہاولپور، صادق آباد، راجن پور میں ہلکی بارش، بوندا باندی کا امکان ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، کوئٹہ، زیارت، قلات، بارکھان، موسیٰ خیل میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
ژوب، قلعہ عبداللہ، چمن، سبی، قلات، خضدار، پشین، چاغی میں ہلکی بارش، پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔