امریکا میں برفانی طوفان اورسیلاب نے تباہی مچادی،مختلف واقعات میں دس افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کےمطابق ریاستی کینٹکی سب سےزیادہ متاثرہوئی،دس میں سےنو ہلاک ہونے والوں کا تعلق کینٹکی سےہے،جہاں حکام نےایمرجنسی نافذکردی،ایک ہزار سےزائد ریسکیو اہلکارامدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
جارجیا اور الاباما میں ایک لاکھ سے زائد صارفین بجلی سےمحروم ہیں،اس سے پہلے کینیڈا میں برفانی طوفان نےنظام زندگی منجمد کرکے رکھ دیا۔
ٹورنٹو اورانٹاریومیں پچیس انچ تک برفباری ہوئی،کئی دیگر شہروں میں برفانی طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے۔