صدر ٹرمپ کی حلف برداری میں جشن منانے والے ارب پتی ڈیڑھ ماہ بعد اربوں ڈالر سے محروم ہوگئے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کےمطابق پانچ ارب پتیوں کے اثاثوں میں مشترکہ طور پر دو سو نو ارب ڈالرکی کمی آئی ہے،سب سے زیادہ نقصان ایلون مسک کواٹھانا پڑا۔جن کی دولت ایک سو اڑتالیس ارب ڈالر کم ہوئی، جیف بیزوس کے اثاثے انتیس ارب ڈالر اورسرگئے برن کے اثاثے بائیس ارب ڈالر کم ہوئے۔
مارک زکربرگ اوربرنارڈ آرنلڈ پانچ پانچ ارب ڈالر سےمحروم ہوگئے،صدرٹرمپ کی تجارتی جنگ کے باعث امریکا اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ہے،امیر ترین افراد کی کمپنیوں کی مالیت مشترکہ طور پر ایک ہزار تین سو نوے ارب ڈالر کم ہوئی ہے۔