مودی کے بھارت میں خواتین کے گینگ ریپ کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا۔
بھارتی ریاست کرناٹکا میں اسرائیلی خاتون سیاح اور ان کی میزبان اجتماعی زیادتی کا شکارہوئی،حملہ آورں کی جانب سےغیرملکی سیاح کے ساتھ آنے والے مردکو بھی قتل کردیاگیا،خواتین کا جنسی استحصال کرنے سےقبل ملزمان نے وہاں موجود دیگر سیاحوں کو گہری نہر میں دھکیل دیا۔
زیادتی کا شکار غیر ملکی سیاح نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ان سمیت دوسری خاتون کو بھی مارا پیٹا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا،حملہ آوروں نے غیرملکی سیاحوں سے پیسوں کا مطالبہ کیا جس کے انکار پر ان کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
بھارتی پولیس کےمطابق ملزمان نےمجموعی طور پر 5 افراد پرحملہ کیا،جن میں سے ایک اسرائیلی اور ایک امریکی شہری ہے،زیادتی کے اس ہولناک واقعے نے عالمی سطح پر بھارت میں خواتین کی آزادی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے،اس سے قبل بھی بھارت میں غیر ملکی سیاح خواتین جنسی زیادتی کا شکار ہو چکی ہیں۔بھارت میں بڑھتے ہوئے ریپ اور زیادتی جیسے واقعات اس کی اخلاقی پستی کو عیاں کرتے ہیں۔