تحریک انصاف نے عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا منصوبہ بنالیا۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بانی کی ہدایت کے مطابق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نئی تحریک شروع کریں گے، حکومت کے خاتمے تک تحریک جاری رہے گی۔
پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کا عندیہ دیدیا، عید کے بعد ملک گیر تحریک چلانے کا منصبہ بنالیا۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ عید کے بعد تحریک انصاف ایک بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ بانی کی ہدایت کے مطابق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نئی تحریک شروع کریں گے، ہم احتجاجی تحریک کیلئے اپنی تیاریاں ابھی سے شروع کررہے ہیں، وکلاء اور سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرکے ایک بھرپور تحریک چلائیں گے۔
ملک احمد بھچر کا کہنا ہے کہ ملک پر مسلط حکمرانوں کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے، ہماری تحریک اس حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی۔