پاکستان میں غیرملکی کمپنیوں کا منافع تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر میں غیرملکی کمپنیز نے 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اپنے وطن بھیجے۔گزشتہ سال ستمبر میں صرف 3 کروڑ ڈالر اور اگست 2023 میں چار کروڑ 70 لاکھ ڈالر بھیجے گئے تھے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں غیرملکی کمپنیز کا منافع 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال 3 ماہ میں صرف 5 کروڑ 81 لاکھ ڈالر تھا۔