منظور وسان کا کہنا ہے کہ پی پی نے ہمیشہ صحافیوں کے حق میں بات کی، پیکا ایکٹ پر بات ہونی چاہئے، 2025ء ملک کیلئے بہتر لیکن پی ٹی آئی کیلئے اچھا سال نہیں ہوگا۔
پیپلزپارٹی رہنماء منظور وسان نے کوٹ ڈیجی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پہلے کہا تھا 2025ء میں پی ٹی آئی میں اختلافات بڑھ جائیں گے، اب پی ٹی آئی رہنماء ایک دوسرے کو تھپڑ مار رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے امکانات نہیں ہونگے تو یہ آپس میں لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 2025ء ملک کیئے بہتر سال ہے لیکن پی ٹی آئی کیلئے اچھا نہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے حق میں بات کی ہے، پیکا ایکٹ پر بات ہونی چاہئے۔





















