پشاور ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کا نام ،ای سی ایل،پی سی ایل اور پی این آئی لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا۔
اعظم سواتی کےبیرون ملک سفرپرپابندی کےخلاف کیس میں پشاور ہائیکورٹ نےگزشتہ سماعت کا فیصلہ جاری کردیا،عدالت کا اعظم سواتی کا نام ،ای سی ایل،پی سی ایل اور پی این آئی لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا۔
فیصلے کےمطابق درخواست گزارکوصرف مقدمات میں نامزدہونے پردیگربنیادی حقوق سےمحروم نہیں رکھا جاسکتا،درخواست گزار نےدرج مقدمات میں عدالتوں سےضمانتیں حاصل کی ہے،اعظم سواتی کا نام تمام لسٹوں سے نکال کر بیرون ملک سفر کرنے دیا جائے۔